پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں اسلام آباد کمانڈر، راول جگنی، لاہور استاد اور کراچی کرارے کی ٹیموں کامیابی

پیر 16 اپریل 2018 18:11

پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں اسلام آباد کمانڈر، راول جگنی، لاہور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں اسلام آباد کمانڈر، راول جگنی، لاہور استاد اور کراچی کرارے کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں جاری لیگ کے پہلے روز اسلام آباد کمانڈر نے ملتان صوفیاں کو 3-0 سے شکست دی، کراچی قرار نے فیصل آباد شیردل کو 3-1 سے ہرا دیا راول جگنی نے پشاور دلاور کو 3-1 سے جبکہ اسلام آباد کمانڈر نے ملتان صوفیاں کو 3-0 سے شکست دی ،لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں آٹھ مختلف ٹیموں کے مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں ان ٹیموں میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد، شیردل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں ، آج منگل کو لیگ کے سیمی فائنل صبح دس بجے اور فائنل شام چار بجے کھیلے جائیں گے۔