فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی ، غزہ میں میرا تھن ریس کا اہتمام

پیر 16 اپریل 2018 18:08

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) اسرائیلی جیلوں میں مختلف امراض کے شکار 1500 فلسطینی اسیران کیساتھ ظہار یکجہتی کیلئے ‘میراتھن1500‘ کے عنوان سے ایک دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات فلسطین کے مطابق میراتھن دوڑ میں تندرست شہریوں کے ساتھ ساتھ وہیل چیئر پر رہنے والے فلسطینی معذوروں نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد اسرائیلی جیلوں میں قید مریض فلسطینیوں کے حالات کے بارے میں دنیا کو ا?گاہ اور ان کے مسائل کے حل کی طرف متوجہ کرنا تھا۔یہ مقابلہ غزہ میں سرایا چوک سے لاپتا فوجی چوک تک ہوا جس میں سینکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔دوڑ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے رنرز میں مذہبی اور اسلامی تنظیموں کی طرف سے شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :