مقاصد کے حصول تک امریکا شام سے رخصت نہیں ہو گا، امریکی سفیر

شام میں رہنے کا مقصدکیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنا، داعش کوشکست ،ایران کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے،گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 18:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک امریکا شام سے رخصت نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا کے بنیادی تین مقاصد میں ایک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنا، دوسرا داعش کی مکمل شکست اور تیسرے ایران کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے۔ امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ یہ اٴْن کی حکومت کا مقصد ہے کہ امریکی فوجی شام سے واپس اپنے وطن لوٹ آئیں لیکن یہ اٴْسی صورت میں ممکن ہو گا جب مقاصد حاصل ہو جائیں گے۔ شام میں امریکا کے دو ہزار کے قریب فوجی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :