قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق نے کھوئیرٹہ میں میلہ مویشیاں کا افتتاح کردیا

پیر 16 اپریل 2018 17:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق نے پیر کے روز کھوئیرٹہ میں میلہ مویشیاں کا افتتاح کردیا۔اس موقع پروزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق جب کھوئیرٹہ پہنچے تو استقبالیہ کمیٹی میلہ مویشیاں کے اراکین ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب خان، چیئرمین استقبالیہ کمیٹی راجہ اقبال سکندر کی زیرقیادت میںان کاوالہانہ استقبال کیاگیااس موقع پرپولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

چوہدر ی طارق فاروق نے فیتہ کاٹ کرمیلے کاباضابطہ افتتاح کیااورمختلف محکمہ جات کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کابھی معائنہ کیا۔بعدازاں میلہ مویشیاںکے سلسلہ میںکبڈی،نیزہ بازی،گھوڑدوڑ،بیل دوڑ،بازو گیری کے مقابلہ جات اورمحکمہ امورحیوانات ولائیوسٹاک کی جانب سے خوبصورت جانوروںکی نمائش اورموٹرسائیکل ریلی کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

میلے میںکھوئیرٹہ ومضافات کے علاوہ آزادکشمیربھراورپنجاب مختلف علاقوںسے زمینداروںاورشائقین نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔کھوئیرٹہ میلہ مویشیاں قدیمی ثقافتی تقریب کی حیثیت سے ہرسال محکمہ امورحیوانات اورضلع کونسل کے تعاون سے منعقدکیاجاتاہے اس میلے کی آزادکشمیرکے ثقافتی ترویج میںکلیدی حیثیت ہے ۔

متعلقہ عنوان :