سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کردی
تازہ ترین : 1

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کردی

ججز کو معمول کی سیکیورٹی کے علاوہ مزید سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو معمول کی سیکیورٹی کے علاوہ مزید سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ عام شہریوں کی حفاظت کیلئے امن وامان میں بہتری لائی جائے۔ پیر کو سپریم کورٹ سے جاری اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ججز کو اضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ عام شہریوں کی حفاظت کیلئے امن وامان میں بہتری لائی جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 17:58:25

اس خبر پر آپ کی رائے‎