آل رانڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ،ایکشن کی جانچ (کل) ہوگی

پیر 16 اپریل 2018 17:54

آل رانڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ،ایکشن کی جانچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) آل رانڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گئے، آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ایکشن کی جانچ( کل)منگل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال رپورٹ کئے جانے کے بعد آئی سی سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تھا، اصلاح کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کے بعد آئی سی سی سے دوبارہ جائزے کیلئے درخواست کردی گئی تھی۔ کیریئر میں تیسری مرتبہ پابندی کا شکار ہونے کے بعد محمد حفیظ کا آل رائونڈر اسٹیٹس معطل ہونے کی وجہ سے کیریئر بھی خطرے میں ہے۔