مسز خالدہ اقبال ظفرجھگڑا کا وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ

پیر 16 اپریل 2018 17:54

مسز خالدہ اقبال ظفرجھگڑا کا وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی دعوت پر گورنرخیبرپختونخوا کی اہلیہ مسز خالدہ اقبال ظفرجھگڑا نے وویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیمبر کی لیڈر مسرفطرت الیاس بلور، وویمن چیمبر کی صدر مسز فوزیہ عنایت، نائب صدرمسزرخسانہ نادر، سابق صدور، سینئرممبرز کے علاوہ کاروباری خواتین نے بیگم گورنرکا استقبال کیا۔

وویمن چیمبرکی طرف سے کاروباری خواتین کو دی گئی سہولیات اور کاروباری خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ بیگم گورنر کاروباری خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گی۔آخرمیں چیمبرکادورہ کرنے پر صدر وویمن چیمبر اورکابینہ کے دیگر اراکین بیگم گورنر کا شکریہ ادا کیا