گورنرخیبرپختونخوا اکا شمینیا مرض کے روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کی ہدایت

پیر 16 اپریل 2018 17:48

گورنرخیبرپختونخوا اکا شمینیا مرض کے روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے مہمنداورباجوڑ ایجنسی میں لشمینیا مرض کے روک تھام کیلئے فوری طور پرویکسی نیشن کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت فاٹا کو قبائلی علاقوں میں تمام متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کی صحت کے معاملات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ گورنرنے محکمہ صحت فاٹا اور تمام ایجنسیوں کی پولیٹیکل انتظامیہ کو تمام موذی امراض کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ لشمینیاسمیت تمام موذی امراض کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔