ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چیمپئن شپ پشاور میں شروع

پیر 16 اپریل 2018 17:43

ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چیمپئن شپ پشاور میں شروع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) 5 ویں ڈی آئی جی امان اللہ خان میموریل ٹینس چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی ‘چیمپئن شپ کا افتتاح ڈی آئی جی امان اللہ خان کے صاحبزادے اور معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان نے کیا ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘صدر ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس‘پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز‘مینز ڈبلز ‘انڈر14 سنگلز اور انڈر14 ڈبلز کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے مقابلوں کے لئے انعامی رقم ایک لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے جس میں 80 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ‘پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان بھی خصوصی طور پر ان مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے جونیئر رینکنگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں یوسف خان خلیل ‘ثاقب عمر ‘عاقب عمر‘کاشان عمر ‘حمزہ رومان ‘اعجاز عمر ‘شعیب خان ‘حامد اسرار ‘شاہین آفریدی‘عباس خان ‘راشد خان اور اسد اللہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان کا مقابلہ آج مینز پری کوارٹر فائنل میں پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس کیساتھ ہوگا ‘اس سے قبل ہونیوالے مینز پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں ثاقب عمر نے نسیم کو چھ ایک اور چھ دو ‘شعیب خان نے شاہین محمود کو چھ چار اور چھ تین ‘برکت اللہ نے فرحان اللہ کو چھ ایک اور چھ دو ‘عباس خان نے گل زمان کو چھ دو اور چھ چار ‘اعجاز خان نے عاقب عمر کو چھ تین اور چھ چار ‘یوسف خان خلیل نے کبیر خان کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘انڈر14 میں حمزہ روزمان ٹاپ سیڈ ‘کاشان عمر دوسرے‘عزیر خان تیسرے اور حسام خان چوتھے نمبر پر ہیں انڈر 14 کے مقابلے آج سے شروع ہوں گے جبکہ انڈر14 ڈبلز میں کاشان عمر اور حمزہ رومان ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ ان کے ساتھ عزیر خلیل اور حسام خان دوسرے نمبر پر ہیں‘مینز سنگلز میں اعجاز عمر اور برکت اللہ ٹاپ سیڈ ہیں ‘یوسف خان خلیل اور ثاقب عمر دوسرے جبکہ عقیل خان اور پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :