داعش شام میں اپنی صفوں کو پھر سے یکجا کر رہی ہے،فرانس

فرانسیسی وزیرخارجہ نے شام کے صوبے اِدلب میں انسانی المیے سے خبردار کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 17:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے خبردار کیا ہے کہ شام کے صوبے اِدلب میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جہاں جبہ النصرہ تنظیم کے جنگجو اکٹھا ہو رہے ہیں اور وہ شامی حکومت کی جانب سے اگلا ہدف ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لودریان نے ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ اِدلب صوبے کی آبادی 20 لاکھ کے قریب ہے، ان میں لاکھوں کی تعداد میں وہ شامی بھی ہیں جن کو اٴْن شہروں سے باہر لایا گیا جو پہلے شامی اپوزیشن کے زیر کنٹرول تھے اور پھر شامی حکومت نے واپس لے لیے۔

لودریان نے باور کرایا کہ فرانس کا بنیادی دشمن داعش تنظیم اور دیگر دہشت گرد گروپ ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ داعش تنظیم مشرقی شام میں اپنی صفوں کو پھر سے یکجا کر رہی ہے۔فرانس کے وزیر خارجہ کے مطابق روس شامی حکومت کی جانب سے کئی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور بشار الاسد کے لیے اس کی حمایت بلا جواز ہے۔

متعلقہ عنوان :