کچھی میں لیویز کی تقرریوں کے لیے میرٹ اور قابلیت کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے،بشیر احمد بڑیچ

پیر 16 اپریل 2018 17:39

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر کچھی بولان میجر (ر)بشیر احمد بڑیچ نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں لیویز کی تقرریوں کے لیے میرٹ اور قابلیت کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے سفارش اور پیسے کی افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں یہ آسامیاں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی اس حوالے سے کوئی بھی پیسے لے یا ڈی سی آفس کا کہے تو عوام مجھے براہ راست اس نمبر 0832415428پر اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ اس گھنائونے فیل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیجائے گی ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا کہ عوام ملازمت کا جھانسہ دینے والے کے بہکاوے میں نہ آئیں لیویز کی ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی میرے دفتر کا کوئی بھی اہلکار اگر اس گھنائونے عمل میں شامل ہو اس کی بھی نشاندہی کی جائے اور جن افراد کو لیویز کے ملازمت کی حصول کیلئے پیسے دیے گئے ہیں ان سے واپس لے لیں اگر وہ نہیں دیتے ان کی متعلق مجھے بتائیں جبکہ صحافی بھی پیسے لینے والے دھوکہ بازوں کی نشاندہی کرے اور مجھے اطلاع دیں ایسے دھوکا بازوں جھلسازوں کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائیگی جو سادہ لوح عوام سے پیسے بٹوررہے ہیں ۔