نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امراء میں وصول کرادیا

اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر طلبی کا نوٹس جاتی امراء کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا گیا ‘ میڈیا رپورٹس

پیر 16 اپریل 2018 17:33

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امراء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امراء میں وصول کرادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف پر بطور وزیراعظم جاتی امراء کی سڑک چوڑی کرانے کا الزام ہے اور نیب نے انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 21 اپریل کو طلب کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکار نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امراء پہنچے جہاں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر نیب اہلکاروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امراء کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا۔واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کیس میں شہبازشریف کو بھی طلب کیا تھا جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی طلب کیا گیا۔