عذیربلوچ سمیت دیگر ملزمان کے مقدمات کی سماعت ،تفتیشی افسران اور گواہوں کو طلب

پیر 16 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس افسران واہلکاروں کے قتل اور حملہ کیس میں گینگ وار کے سرغنہ عذیربلوچ سمیت دیگر ملزمان کے مقدمات کی سماعت تفتیشی افسراں اور گواہوں کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس افسران واہلکاروں کے قتل اور حملہ کیس گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ سمیت دیگر ملزمان کے مقدمات کی مقدمات عدالت میں ملوث رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، یوسف بلوچ سمیت دیگر پیش ہوئے عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کی عدم حاضری پرعدالت برہم کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی عدالت نے تھانہ کلاکوٹ، لیاری اورگارڈن کے تفتیشی افسران کو شوکازجاری کرتے ہوئے بھی طلب کرلیا عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عزیر بلوچ کو قانونی تقاضے پورے کرکے سیکیورٹی ادارے کے سپرد کیا گیا ہے عزیر بلوچ کی عدم موجودگی کے باعث پیش نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :