یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی

پیر 16 اپریل 2018 16:50

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ٹڈاپ اسکینڈل کیسز کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔ یوسف رضاگیلانی وکیل فاروق ایچ نائیک بھی پیش نہیں ہوئے انکے جونیئر نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک سندھ کابینہ کے اجلاس میں قانونی مشاورت کے شرکت کر رہے ہیں عدالت نے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی.