ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں چھتیس فیصد اضافہ، 1125 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

پیر 16 اپریل 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں مارچ میں کل ایک ہزار ایک سو پچیس (1125) نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں چھتیس فیصد زیادہ ہیں۔اب رجسٹرڈکمپنیوں کی تعداد چوراسی ہزار سات سو تراسی ہو گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے کی گئی اصلاحات اور رجسٹریشن کی فیسوں میں نمایاں کمی نے رجسٹریشن کے رجحان میں اضافہ کیا ہے۔

رجسٹریشن حاصل کرنے والی باناسی فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں جبکہ انیس فیصد کمپنیاں سنگل ممبر کمپنیاں اور دو فیصد کمپنیوں نے بطور پبلک لسٹڈ، غیر منافع بخش اور ٹریڈ آرگنائزیشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات اور ٹریڈنگ کی شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔ دونوں شعبوں میں سے ہر ایک میں ایک سو بہتر کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ انفرمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات میں ر ایک شعبے میں ایک سو اٹھائیس کمپنیوں رجسٹر ہوئیں۔

سیاحت کے شعبے میں اٹھاون، تعلیم اور انجئینرنگ میں ہر ایک میں چالیس، خوراک و مشروبات میں چھتیس، رئل اسٹیٹ میں پینتیس، کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ میں اکتیس، صحت کے شعبے میں تئیس، ٹرانسپورٹ میں اٹھارہ، آٹو اینڈ الائیڈ اور کمیونیکیشن میں میں سولہ، سولہ۔ براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ میں چودہ، فیول اور انرجی، کان کنی، دواسازی اور ٹیکسٹائل، ہر ایک میں تیرہ۔

پاور جنریشن میں گیارہ جبکہ دیگر شعبوں میں ایک سو پینتس کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹرڈ ہوئیں۔ سب سے زیادہ یعنی چار سو سات کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں جبکہ لاہور میں تین سو بارہ اور کراچی میں دو سو چھ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔علاوہ ازیں، مارچ میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں پانچ غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹر ہوئیں۔ اس دوران انسٹھ مقامی کمپنیوں میں آسٹریلیا، بیلجم، کینیڈا، چین، فرمنی، ایران، اردن، ناروے، فلپائن، روس، سعودی عرب، سری لنکا، تاجکستان، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، ترکی اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے سرمایہ کاری کی۔

متعلقہ عنوان :