مقبوضہ کشمیر، مسلم لیگ کے وفدکاکولگام اور شوپیان میںشہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

پیر 16 اپریل 2018 16:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر مسلم لیگ کا ایک وفد کولگام اور شوپیان اضلاع کے مختلف علاقوں میںشہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد کی قیادت پارٹی رہنما فیاض سلفی کررہے تھے اور اس میںسعد سلفی، عبدالقیوم بٹ اور عبدالطیف قریشی شامل تھے۔

وفد نے شہداء کی بلندی درجات اورسوگواروں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد کو بتایا گیا کہ شرجیل احمد کو صرف گھر کے باہر کھڑے ہونے پر گولی مار کر شہید کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ شرجیل کی شادی کی تیاریاں ہورہی تھیں لیکن شہادت کی وجہ ان کے والدین کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے۔ دریں اثناء مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ایک مندر میں کمسن بچی آصفہ کی بے حرمتی اور قتل اوراس کے بعد زیادتی میں ملوث مجرموں اور قاتلوں کے حق میں ریلیاں بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سول سوسائٹی کے لیے شرمناک ہے۔انہوں نے گھنائونے جرم میں ملوث مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکانہ جرم انسانیت پر حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :