شوبز نیوز*

مقبوضہ کشمیر کی آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی مذمت پر بالی ووڈ فنکاروں پر تنقید جاری کرینہ کپور نے آصفہ واقعہ کی مذمت کی تو اتنہا پسند ہندوئوں نے مسلمان سے شادی کا طعنہ دیدیا

پیر 16 اپریل 2018 16:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک 8 سالہ مسلمان بچی سے اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل کے واقعے کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے اور بالی وڈ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔دوسری جانب انتہا پسند ہندوں کی جانب سے 8 سالہ آصفہ بانو کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز بلند کرنے والے اسٹارز پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے اور بھارتی نہ ہونے کا طعنہ دیا گیا اور اب اس کی زد میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان آئی ہیں۔حال ہی میں کرینہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی بچی آصفہ کی حمایت میں ایک پلے کارڈ اٹھائے نظر آئی تھیں۔

(جاری ہے)

کرینہ کی اس تصویر پر ایک انتہا پسند ہندو ٹوئٹر صارف ہرش وردھن نے لکھا، 'کرینہ کو اس بات پر شرم آنی چاہیے کہ ہندو ہونے کے باوجود انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کی، ان دونوں کا ایک بچہ بھی ہے، جس کا نام ایک جابر مسلم بادشاہ کے نام پر تیمور رکھا گیا ہے۔

'واضح رہے کہ کرینہ کپور نے اکتوبر 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام تیمور علی خان ہے۔اس سے قبل بھی کرینہ کو سیف سے شادی اور تیمور کا نام رکھنے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہی

متعلقہ عنوان :