سپورٹس ڈیسک*

ریسلنگ کے نامور اسٹار جان سینا کی شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر سے علیحدگی یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، سینا

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) ریسلنگ کی دنیا کے نامور اسٹار جان سینا کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں تھیں، تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس خبر کا اعلان کیا۔

نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔

جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نکی بیلا نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ نکی نے اس تصویر میں خود کو اور جان سینا کو مسٹر اینڈ مسز لکھا تھا۔اب تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔۔

متعلقہ عنوان :