ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت:استغاثہ کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے گواہ واجد ضیاء پر اپنی جرح جاری رکھی،ہو سماعت آج بروز منگل کو دوبارہ ہوگی

پیر 16 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت پیر کو بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت احتساب عدالت کے جج محمد منیر نے کی استغاثہ کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے گواہ واجد ضیاء پر اپنی جرح جاری رکھی امجد پرویز نے واجد ضیاء سے پوچھا کہ نیلسن اور نیسکال سے متعلق دستاویزات کے حصول کیلئے کیسے اپروچ کیا تھا واجد ضیاء کاکہنا تھا کہ بی وی آئی حکام کو ایم ایل اے لکھا تھا مگر جے آئی ٹی کی طرف سے کئے گئے ایم ایل اے کا جواب موصول نہیں ہوا جواب نہ ملنے کی وجہ سے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ اب نیلسن اور نیسکال کا رجسٹرڈ شیئر ہولڈر کون ہے ایسی کوئی دستاویز حاصل نہیں کی جس سے ظاہر ہو کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ پڑاپٹیز کا گرانڈ ریٹنگ ادا کیا ہے واجد ضیاء نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ایون فیلڈ سے متعلق تحقیقات کیسے ہوئے حکام کو ایم ایل اے لکھا تھا تاہم جواب موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ایسی کوئی دستاویزات حاصل کی جس سے ظاہر ہو کہ مریم نواز سروس پراپٹیز کی فیس ادا کی ہو سماعت آج بروز منگل کو دوبارہ ہوگی نیب کے گواہ واجد ضیا پر استغاثہ کے وکیل امجد پرویز اپنی جرح جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :