پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس،جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم
تازہ ترین : 1

پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس،جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس کورٹ روم نمبر ایک انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباسی زیدی نے جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ۔ جہانگیر ترین اپنے وکیل سید محمد علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کے جج کوثر عباسی زیدی کے روبرو پیش ہوئے ۔ موکل کے وکیل نے دلائل دیئے اور عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے ۔ اس موقع پر پراسکیوشن نے بھی دلائل دیئے ۔ بعدازاں جج کوثر عباسی زیدی نے جہانگیر ترین کی ضمانت کنفرم کر دی ۔ ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:30:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎