ایون فیلڈ ریفرنس کیس، کیپٹن( ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے
تازہ ترین : 1

ایون فیلڈ ریفرنس کیس، کیپٹن( ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس کیسکی سماعت کے موقع پر (ن) لیگ کی طرف سے کیپٹن( ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر (ن) لیگ کا کوئی کارکن عدالت میں موجود نہیں تھا۔ دوران سماعت کیپٹن( ر) صفدر اپنی نشست پر براجمان ہوتے رہے ۔ کمرہ عدالت میں مریم نواز کے وکیل احمد پرویز ، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ، ڈپٹی نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کے علاوہ باقی رپورٹر تھے ۔ (ن) لیگ کی طرف سے سرکردہ راہنما تو دور کی بات کوئی کارکن بھی نظر نہیں آیا۔ احتساب عدالت میں سکیورٹی پر مامور اہلکاران اپنی ڈیوٹی مستعدی سے دیتے نظر آئے ۔ ۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:30:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎