دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے آسٹریلوی گائے درآمد کرنے کا فیصلہ

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) ملک میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے آسٹریلوی نسل کی گائے درآمد کرنے کا فیصلہ، اس سلسلے میں آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستانی کمپنی نے آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کرلیا، جس کے بعد کارپوریٹ سیکٹر کے بعد عام کاشتکار بھی آسٹریلین مویشیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستانی کمپنی اعلی نسل کے آسٹریلین مویشی پاکستان لائے گی، جس سے نہ صرف ڈیری فارمنگ کے کاروبار کو منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی بلکہ دودھ کی بہتر پیداوار سے ملکی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا بھر میں دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے۔ یہاں دودھ کی پیدوار36ملین ٹن سالانہ سے زائد ہے، دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے آسٹریلوی نسل کی گائے درآمد کی جا رہی ہیں جو مقامی ساہیوال نسل بھینسوں کے مقابلے میں زیادہ دودھ دیتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :