ووٹ کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے ،شیخ وقاص اکرام

ووٹر کو عزت اسکا لیڈر ہی دے سکتا ہے،ہم یہ سمجھ لیں تو شاہد رونا دھونا کم پڑے، ٹوئیٹر

پیر 16 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرام نے کہا ہے کہ ووٹر کو عزت اسکا لیڈر ہی دے سکتا ہے ووٹ کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے ہم یہ سمجھ لیں تو شاہد رونا دھونا کم پڑے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کے بعد شیخ وقاص اکرام نے اپنی پارٹی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ووٹر کو عزت اسکا لیڈر ہی دے سکتا ہے جب ووٹر عدالتوں میں ذلیل ہوتا ہے تو کسی لیڈر کو ووٹر کی عزت یاد نہیں آتی کاش لیڈران کو یہ بات سمجھ میں آتی انہوں نے کہا کہ لیڈر سے زیادتی تو قوم سے زیادتی ہے مگر جب عوام سے زیادتی ہو تو اسے کیا کہیں گے ووت کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروی ہے اگر اہم یہ سمجھ لیں تو شاہد رونا دھونا کم پڑیں

متعلقہ عنوان :