سندھ کا رہائشی گڈانی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیر 16 اپریل 2018 16:38

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ کا رہائشی لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق لسبیلہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی تھانے کی حدود میں مین آر سی ڈی قومی شاہراہ پر گڈانی موڑکے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سندھ کے شہر گمبٹ سے تعلق رکھنے والے غلام شبیر ولد واحد بخش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔جب کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :