فیصل آباد، تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے نوجوان موت کی وادی میں پہنچ گیا

پیر 16 اپریل 2018 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے نوجوان موت کی وادی میں پہنچ گیا ‘تفصیلات کے مطابق 508گ ب کا رہائشی اٹھائیس سالہ آصف ولد ظفر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر جارہا تھا کہ راستے میں رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایاگیا لیکن طبی امداد ملنے سے پہلے ہی نوجوان جان کی بازی ہار گیا حادثہ کا مرتکب رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ‘ماموں کانجن پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :