مورومیں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

پیر 16 اپریل 2018 16:36

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) نوشہروفیروزکے علاقے مورومیں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ملزمان فرارہوگئے ۔زخمی ملزم کو مورو سول اسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ملزم کی پہچان میہر ولد گلن چانڈیو کے نام سے ہوئی ہیں، ملزم مورو شہر کی ملک کالونی کا رہائشی بتایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس ایچ او مورو خان محمد رند نے بتایا کے گشت کے دوران امرود کے باغ گچیرو روڈ مورو کے مقام پر ملزمان سے مقابلا ہوا،ایک ملزم میہر ولد گلن چانڈیو کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمدہواہے، ملزم موٹرسائیکل چھینے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مورو تھانے میں ملزم میہر ولد گلن چانڈیو پر 9 ایف آئی آرز درج ہیں دوسرے اضلاع سے بھی ملزم کے ریکارڈ کو چیک کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :