پاکستان میں ظلم و ناانصافی کے خلاف خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے،،سید ذوالفقار علی شاہ

پیر 16 اپریل 2018 16:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ممبرسازی کے حوالے سے ایک تقریب بٹھورو روڈ ٹنڈو محمد خان میں منعقد کی گئی، جس میں خواتین سمیت عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر سید ذوالفقار علی شاہ، ڈویزنل نائب صدر سعود احمد فاروقی، ضلعی صدر حسن نظامانی، ڈویژن کی صدر عائشہ بنگش، لیڈیز ونگ کی رہنما ثمینہ جمن چانڈیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ظلم و ناانصافی کے خلاف خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اور تحریک کو آگے بڑھانے میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ صحت، تعلیم، پینے کا صاف پانی، اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کے جو بھی بنیادی مسائل ہیں، اسے بلا امتیاز حل کرنے میں کوشاں ہوگی، سندھ سے بیروزگاری، مہنگائی، اور کرپشن کا خاتمہ کرکے سندھ کو امن کا گھوارا بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :