یونس خان ایک بار پھر پی سی بی سے ناراض ،کوچنگ کورس چھو ڑ کر چلے گئے

پیر 16 اپریل 2018 16:14

یونس خان ایک بار پھر پی سی بی سے ناراض ،کوچنگ کورس چھو ڑ کر چلے گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل 2018ء) گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کوچنگ کورس ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس چلے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10099ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق سٹار بلے باز16 اپریل سے لاہور میں 6 روزہ لیول تھری کورس میں شرکت کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں پی سی بی نے انہیں ایک رات کے لیے اپنے ایک آفیشل کے ساتھ کمرہ شیئر کرنے کی درخواست کی تاہم یونس خان نے اس آفرکو اپنی بے عزتی سمجھتے ہوئے فوری طور پر کوچنگ کورس ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

اپنے ویڈیو پیغا م میں یونس خان کاکہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک انتہائی خراب ہے جس کے باعث وہ کوچنگ کورس چھوڑ کر کراچی واپس جارہے ہیں۔