میرپور،محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تین روزہ ثمرٹورازم کی تیاریاں شروع ،مختلف کمیٹیوں نے اپناکام شروع کردیا

پیر 16 اپریل 2018 16:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تین روزہ ثمرٹورازم کی تیاریاں شروع ،مختلف کمیٹیوں نے اپناکام شروع کردیا۔جشن بہاراں کو کامیاب کرنے کے لیے مختلف ایونٹس کے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی۔ ثمرٹورازم کے سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمد فاروق اکرم خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹرادارہ ترقیات مرزاکلیم جرال،چیف آفیسر ضلع کونسل ارشدمحمودچوہدری، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن غلام یاسین، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راجہ جہانزیب خضر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت طارق محمودملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹرکشمیرلبریشن سیل ملک محمداسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس محمدرمضان، رینج آفیسر مظہر لطیف، چوہدری طاہرزیب،حاجی گلزرین، پہلوان حاجی جاوید اقبال، پہلوان راجہ جمشید، سابق کونسل (یوکے )راجہ سلیمان خان کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہواکے ثمرٹورازم (جشن بہاراں) فیسٹیول کوشایان شان طریقے ،پروقار اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام کمیٹیاں ہرممکن اقدامات اٹھائیں گی تاکہ اہلیان میرپورکوصحت مند تفریح سہولیات مل سکیںاور نئی نسل میں کشمیری ومیرپوری تہذیب وثقافت کے خوبصورت رنگوں کودوردورتک پھیلایاجاسکے۔