شکاگو میں ایم کیوایم اوورسیز امریکہ یونٹ کے مرکزی دفترکا افتتاح کردیاگیا

پیر 16 اپریل 2018 16:35

شکاگو میں ایم کیوایم اوورسیز امریکہ یونٹ کے مرکزی دفترکا افتتاح کردیاگیا
شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) امریکی ریاست شکاگو میں ایم کیوایم اوورسیز امریکہ یونٹ کے مرکزی دفترکا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ہے ۔ شکاگو میں واقع ڈیوان ایونیو میں آفس کا افتتاحth 50 وارڈ سٹی کونسل کی منتخب رکن ڈیبرا سلوراسٹین اورڈیموکریٹک ممبر آف سینیٹ آف الینائے آئرا سلوراسٹین نے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر سہیل شمس، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل یوسف زئی، شکاگو چیپٹر کے انچارج عدنان قریشی ، اراکین فہد خان، راشد مشتاق اور کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

اس موقع پرڈیبرا سلوراسٹین نے کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے دفتر میں آکر مجھے دلی خوشی ہوتی ہے اور میں ایم کیوایم کے نظم وضبط سے بہت متاثرہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹیٹ اسمبلی کے سینیٹر آئرا سلوراسٹین نے مہاجروں بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل پر انتہائی حیرت اوردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے ہرمعاشرے میں استاد بہت تعظیم اورعزت کے مستحق ہوتے ہیں لیکن مجھے یہ جان کرحیرت ہوئی ہے کہ پاکستان میں اتنے عظیم پروفیسر کو صرف اس لئے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا کہ وہ حق کیلئے آواز بلندکررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیاجانا چاہیے ۔