ساہیوال، سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ نے گرفتار کالعدم تنظیم کے عہدیدار کو 14یوم کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 16 اپریل 2018 16:33

ساہیوال، سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ نے گرفتار کالعدم تنظیم کے ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے گرفتار کالعدم تنظیم کے عہدیدار مولوی محمد اکرم کو 14یوم کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور سی ٹی دی کو حکم دیا کہ مو لوی محمد اکرم کو 30اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔سی ٹی ڈی نے 5۔

(جاری ہے)

اپریل 2018کو ایک کاروائی کے دوران موضع دادو کالو سے کالعدم تنظیم کے عہدیداروں مولوی محمد اکرم کو گرفتار کر لیا تھا اور ملزم کے قبضہ سے کالعدم تنظیم کا پر چم اور دوسرا میٹریل بر آمد کر لیا تھا اور مقدمہ 11(جی) اور 11(ایف) انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے 16اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا آج مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر کی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :