پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، چیئرمین سلیکش کمیٹی ندیم منصور

پیر 16 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ندیم منصور نے کہا ہے کہ پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح سٹیڈیم میں لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں اس وقت ملک میں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سپر لیگ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لیگ منعقد کروانے میں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود، آرگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ اور سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھر محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں آٹھ مختلف ٹیموں کے مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں ان ٹیموں میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد، شیردل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں ۔