موسم گرما شروع ہوتے ہی جھگی نشینوں اور بھکاریوں نے ایبٹ آباد کا رخ کر لیا

پیر 16 اپریل 2018 15:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) موسم گرما شروع ہوتے ہی جھگی نشینوں اور بھکاریوں نے ایبٹ آباد کا رخ کر لیا، دیگر علاقوں سے آنے والے بھکاریوں نے شہر کے معروف بازاروں، چوکوں اور چوراہوں کو مسکن بنا لیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد روپوش ہونے والے بھکاریوں نے دوبارہ اپنا دھندہ شروع کر دیا ہے جس سے تاجر اور شہری سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے مختلف کمرشل جگہوں سٹائلو پلازہ، جدون پلازہ، منڈیاں، جگیاں، کالج روڈ، کینٹ چوک، کینٹ پلازہ سمیت مختلف چوکوں اور چوراہوں پر درجنوں کی حساب سے یہ بھکارنیں موجود ہوتی ہیں، گاڑی کے چوک پر کھڑے ہونے کی دیر ہوتی ہیں، یہ گاڑیوں کو دونوں سائیڈ سے گھیر لیتی ہیں اور اشارہ کھلنے کے بعد تک یہ گاڑی کے ساتھ بھاگتی رہتی ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہری ان بھکارنوں سے عاجز آ چکے ہیں اور انہوں نے ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ سے ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :