قومی جونیئرز جوائے ایونٹس سے شعبہ تعلیم میں تخلیق، تحقیق اور جدت پروان چڑھتی ہے، ماہر تعلیم انجیلا لورین بروز

پیر 16 اپریل 2018 15:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) تھائی لینڈ سے آئی ممتاز ماہر تعلیم انجیلا لورین بروز نے کہا ہے کہ قومی جونیئرز جوائے ایونٹس سے شعبہ تعلیم میں تخلیق، تحقیق اور جدت پروان چڑھتی ہے جس کے قومی ترقی پر دوررس نتائج مرتب ہوتے ہیں، تعلیم کے حوالہ سے پاکستان کا شمار اہم ممالک میں کیا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ معیاری تعلیمی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

وہ گذشتہ روز ماڈرن ایچ کالج ایبٹ آباد میں پرائمری سطح کے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے آٹھویں قومی جونیئرز جوائے کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے 40 تعلیمی اداروں کے ایک ہزارہ طلباء و طالبات کے مابین نظم خوانی، پلے ڈائو ماڈلنگ، مائم پریذنٹیشن، گفٹ ریپنگ، ٹیرنگ اینڈ پیسٹنگ، ٹرک آرٹ، سٹینڈ اپ کامیڈی، ایروبکس اور پاپ اپ کارڈ میکنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایکوئپ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد میر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیرا واحد سمیت بڑی تعداد میں ماہرین تعلیم، اساتذہ اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ جونیئر جوائے میں شریک طلبہ نے مختلف سٹمریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ انجیلا لورین نے جدید تعلیم کے ضمن میں ماڈرن ایچ کالج کی کوششون کو خراج تحسین پیش کیا۔

دریں اثناء عبدالواحد میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تخلیق کے بغیر تعلیم کا پیمانہ محدود ہو جاتا ہے، موجودہ دور میں ٹیکنالوجی ہماری زندگی پر انقلابی اثرات مرتب کر رہی ہے، ہمیں ابتدائی عمر سے ہی بچوں کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہو گا جس میں رہتے ہوئے وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تعلیم کے ذریعہ خطہ مین امن کے قیام پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :