نیبرہڈ کونسلوں کے غیر ترقیاتی فنڈز بند ہونے کی وجہ سے ناظمین دفاتر کو تالے لگانے پر مجبور ہو گئے

پیر 16 اپریل 2018 15:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) نیبرہڈ کونسلوں کے غیر ترقیاتی فنڈز بند ہونے کی وجہ سے ناظمین دفاتر کو تالے لگانے پر مجبور ہو گئے جس پر عوام سراپا احتجاج بن گئے، فوری طور پر نیبرہڈ ویلج کونسلوں کے غیر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ پانچ ماہ سے نیبرہڈ کونسلوں کو غیر ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ناظمین اور نائب ناظمین دفاتر کے کرائے، یوٹیلٹی بلز اور دیگر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بعض ناظمین غیر ترقیاتی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر کو تالے لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیبرہڈ کونسلوں کیہال اربن کے نائب ناظم سلطان شمس نے بتایا کہ پانچ ماہ سے غیر ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ناظمین کو دفاتر کھولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ناظمین اور نائب ناظمین اب تک اپنی جیت سے اخراجات کرتے رہے ہیں جبکہ اب دفاتر رکھنا ناظمین کے بس سے باہر دکھائی دیتا ہے۔