ملک کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں حافظ القرآن منظر عام پر آ رہے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

پیر 16 اپریل 2018 15:50

ملک کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں حافظ القرآن منظر عام پر آ رہے ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں حافظ القرآن منظر عام پر آ رہے ہیں، ہر علاقہ میں حافظ القرآن اور عالم دین موجود ہیں، الله کے گھروں کو آباد کرنا مسلمانوں کا فرض ہے، مساجد کے ساتھ اور مدارس کے ساتھ تعاون کرنے سے الله خوش ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میںوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ الله نے انسان کو عقل دی، علم دی جس کی بدولت دنیا ایک دوسرے کے قریب تر ہو گئی، مسلمانوں کی کامیابی الله کی رضا میں ہے، خاندان کی کفالت کرنے والا شخص الله کی عبادت میں ہوتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مساجد سے اسلام کی اشاعت ہوتی ہے، ہماری سیاست دین سے علیحدہ نہیں، 1979ء میں ان کی سیاست کا آغاز بھی ان کے مرحوم بھائی کی موجودگی میں جالگلی کی مسجد سے ہوا، حقوق الله کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خیال بھی رکھنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مسجد کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا، علماء کونسل اس لئے بنائی گئی تا کہ اس کی نگرانی میں کام ہوں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مسجد کے ساتھ ملحقہ آبادی کیلئے 50 کے وی ٹرانسفارمر کا اعلان کیا۔