پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) نے نجی تعلیمی اداروں کے بارے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 15:50

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) نے نجی تعلیمی اداروں کے بارے پشاور ہائی ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) نے نجی تعلیمی اداروں کے بارے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں تنظیموں کے صدور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تنظیم کے عہدیداروں نے سکولز ریگولیٹری اتھارٹی اور آئی ایم یو کے ڈی ایم او کی جانب سے اس وقت تک کسی بھی اقدام کے خلاف عدالت میں جواب طلبی کا عندیہ دیدیا، جب تک سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی فیصلہ جاری نہیں ہو جاتا۔

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے تنظیم کی ایک احتجاجی ریلی کے بعد صحافیوں سے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، قانون کی حکمرانی سب کو تسلیم کرنا ہو گی، اگر کسی بھی اتھارٹی کی طرف سے نجی سکولوں پر بادشاہی فیصلے مسلط کئے گئے تو ہم احتجاج اور انصاف طلبہ کا حق رکھتے ہیں، کوئی بھی متعلقہ افسر قانون توڑے گا تو اسے اعلیٰ عدلیہ کو جواب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نجی سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کا بجٹ تاحال منظور نہیں ہوا اس لئے چیئرمین کسی بھی متعلقہ افسر کو کوئی رقم جاری کرنے کا مجاز نہیں، نجی سکولوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کسی بھی ضلع میں ڈی ایم او کسی بھی سکول کا وزٹ کرے تو اس کی وڈیو بنائی جائے،انھوں نے کہاکہ ہم نجی سکولوں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :