نیب اہلکاروں کو جاتی امرا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

نواز شریف کی نیب طلبی کا نوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 15:34

نیب اہلکاروں کو جاتی امرا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 مارچ 2018ء)نیب اہلکاروں کو جاتی امرا جانے سے روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب اہلکارسابق وزیر اعظم نواز شریف   کی نیب طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچے۔لیکن نیب کے اہلکاروں کو جاتی امرا میں داخل ہونے سے  روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور نواز شریف کا نیب طلبی کانوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پرہی  وصول کیا گیا۔یاد رہے کہ ان دنوں نیب میں کرپشن کے اہم مقدمات زیر سماعت ہیں اور اس متعلق کئی اعلی  افسران بھی زیر حراست ہیں۔زرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں نیب مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لا سکتا ہے۔