ایف سی بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوردراز پسماندہ علاقوں کے عوام کو جدید تعلیمی درسگاہ کے قیام اور عوام کو جدید ترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں،

کمانڈنٹ کرنل حسین احمدکا ایف سی پبلک گرلز سکول ہرنائی میں منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 15:37

ایف سی بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوردراز پسماندہ ..
ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایف سی 77 ونگ کے کمانڈنٹ کرنل حسین احمد نے کہاکہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے اس معاملے میں دنیاوی اور دینی علم کی بھی تخصیص نہیں رکھی گئی ہے ماں کی گود کو علم کی پہلی درسگاہ قراردیاگیا ہے یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں آتے ہی بچے کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ ماں کے آغوش سے شروع ہوجاتا ہے ایک تعلیم یافتہ ماں بچے کی اچھی تربیت کا فریضہ بخوبی سرانجام دے سکتی ہے،ایف سی بلوچستان میں بچیوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہیں، والدین اپنے بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی پبلک گرلز سکول ہرنائی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قبائلی معتبرین سیا سی وسماجی رہنمائوں سول سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈنٹ کرنل حسین احمد تھے۔ کرنل حسین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوردراز پسماندہ علاقوں کے عوام کو جدید تعلیمی درسگاہ کے قیام اور عوام کو جدید ترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایف سی پبلک بوائز سکول ہرنائی کا قیام عمل میں لایا گیا جوکہ کامیابی سے ترقی کی رواں دواں اور اب ہرنائی عوام کیلئے آئی جی ایف سی بلوچستان کی خصوصی ہدایت اور تعاون سے ہرنائی میں گرلز سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور علاقے کے رسم و رواج کی خاطر گرلز سکول کیلئے علیحدہ بلڈنگ تعمیر کیا گیا تاکہ گرلز سیکشن میں صرف اور صرف ہمارے بچیاں تعلیم حاصل کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم دور جدید کی ناگریز ضرورت ہے یوں تو تعلیم کی ضرورت ہردور میں رہتی ہے مگر ترقی کے اس دور میں جہاں دنیا تیر رفتاری سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے تعلیم کی افادیت و اہمیت اور بڑھ تھی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر علم حاصل کرنا فرض قرار دیا گیاہے اسلام کے دیگر شعبوں کی طرح حصوں علم کے معاملے میں مرد اور عورت کے مابین کوئی بھی تصدیق نہیں کی گئی نبی کریم ﷺکا ارشاد ہے کہ خواتین کے تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے کیونکہ ایک عورت پورے خاندان کی تربیت کا کام سرانجام دیتی ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کی ترقی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے خواہ وہ ماں ہو یا بیوی ، بیٹی یہ وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اس لئے کہ تعلیم ہی انسان کو بہتر انداز میں زندگی گزارنے کے طریقے سکھاتی ہے یہ سچ ہے کہ ایک عورت کو زندگی میں مختلف کردار نبھانے پڑتے ہیں کبھی ماں بن کر تو کبھی بیٹی بن کر کبھی بیوی کے روپ میں ، کبھی بہن بن کران تمام مدراج میں اس کی ذمہ داریاں بھی بدلتی رہتی ہیں۔

ان تمام مدارج کوکامیابی کیساتھ گزرنے کیلئے تعلیم یا فتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی یا پھر ایک اچھے گھریلو ماحول دونوں کیلئے خواتین کا تعلیم یا فتہ ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان بچوں کی طرح بچیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہیں اس سلسلے میں والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ جس طرح اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہے ہیں اسطرح بچیوں کا بھی حق ہے کہ انکی تعلیم و تربیت پر اسی طرح توجہ دینے چاہیے ۔ تقریب سے ایف سی 77 ونگ کے صوبیدار میجر لعل حسین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :