اپنی کوئی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتے،بینک آف جاپان

پیر 16 اپریل 2018 15:29

اپنی کوئی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتے،بینک آف جاپان
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)بینک آف جاپان نے مستقبل قریب میں اپنی کوئی بھی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

بینک آف جاپان کے نائب گورنر ماسا یوسی امامیا نے پیر کو کہا ہے کہ جاپان اپنی کوئی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتا تاہم اپنے مالیاتی انفرا سٹکچر میںنئی جدید ٹیکنالوجیز سے ممکنہ استفادہ کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مالیاتی ماہرین بڑی بریک بینی سے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ الگروتھم اور مصنوعی ذھانت کو استعمال کرتے ہوئے تیز ترین ٹریڈنگ کس طرح اثاثوں کی مالیت اور مارکیٹ کا اتار چڑھائو پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔