دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات، ..
تازہ ترین : 1

دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال

دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم کی چیئرمین تحریک انصاف عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقا ت کے دوران با ہمی دلچسپی کے امور خصوصاً پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملاقا ت کے دوران سینئر نائب صدر علی زیدی, نعیم الحق اور زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں، قابلیت اور ہنر میں پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو وطن واپس لائیں گے اور انہیں پاکستان کی تعمیر میں کردار کا موقع دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 15:29:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎