اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو طلب کرلیا

پیر 16 اپریل 2018 15:17

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکوت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا ،ْ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی، عدالت نے آئی جی پولیس کو منگل کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :