انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خادم رضوی و دیگر کیخلاف 3مقدمات داخل دفترکر دیئے

عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روک دی

پیر 16 اپریل 2018 15:17

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خادم رضوی و دیگر کیخلاف 3مقدمات داخل دفترکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کے ملزمان خادم حسین رضوی اور دیگر دھرنا قائدین کے خلاف تین مقدمات داخل دفتر کر دئیے جبکہ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روک دی۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے جس کی تکمیل پر دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :