جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،ْمعاملے کا جائزہ لے رہے ہیں ،ْچیف جسٹس

پیر 16 اپریل 2018 15:17

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں فٹبال فیڈریشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اظہار یک جہتی پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے جسٹس اعجاز الاحسن کے مکان کے گیراج سے گولی کا خول برآمد کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :