ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور مریم کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے

پیر 16 اپریل 2018 15:17

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور مریم کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

(جاری ہے)

پیر کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی ۔ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔