پاکستان میں الجزیر ہ ٹی وی کے نمائندہ کا القاعدہ قیادت سے تعلق کا دعویٰ

الجزیرہ کانمائندہ ہماری تنظیم کا حامی ،میں نے ایک ملاقات بھی کی ،القاعدہ رہنماء کاابیٹ آباد دستاویزات میں انکشاف

پیر 16 اپریل 2018 15:12

پاکستان میں الجزیر ہ ٹی وی کے نمائندہ کا القاعدہ قیادت سے تعلق کا دعویٰ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) نومبر 2017ء میں امریکی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے ایبٹ آباد دستاویزات سے پاکستان میں الجزیرہ نیوز چینل کے نمائندے احمد زیدان اور القاعدہ تنظیم کی قیادت کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ دستاویزات کا جائزہ لیاگیا تو یہ بات سامنے آئی کہ الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے کا ٹیلی فون نمبر اور ای میل ایڈریس القاعدہ کے رہ نماؤں کے درمیان گردش میں رہتا تھا۔القاعدہ کے ایک رہ نما مولوی عثمان کی جانب سے الجزیرہ کے نمائندے کو القاعدہ تنظیم کا حامی قرار دیا گیا۔عثمان نے ایک مراسلے میں الجزیرہ کے مذکورہ نمائندہ سے ملاقات کا ذکر بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :