مائیکروساٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے اقتصادی بحران سے خبردار کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 15:12

مائیکروساٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے اقتصادی بحران سے خبردار کر ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس نے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا میں 2008ء جیسا مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی جنم لینے والے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے خبروں اور سماجی امور سے متعلق ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں کہی۔گیٹس کے مطابق اقتصادی بحران آ رہا ہے تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کا حتمی اثر مثبت ہو گا۔ گیٹس نے کہا کہ کہ ان تمام توقعات کے باوجود میں صورت حال کی بہتری کے حوالے سے بہت پر امید ہوں۔

متعلقہ عنوان :