لاہور میں دودھ پلائی کی رسم پر فساد; خواتین سمیت 15 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اپریل 2018 14:50

لاہور میں دودھ پلائی کی رسم پر فساد; خواتین سمیت 15 افراد زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) : شادی کی تقاریب میں مختلف رسومات نبھائی جاتی ہیں جو شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیتی ہیں، شادی میں دودھ پلائی کی رسم کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے جس میں دلہے کی سالیاں اسے دود پلاتیں اور بدلے میں پیسوں کی ڈیمانڈ کرتی ہیں، لیکن لاہور میں حال ہی میں ہوئی شادی میں فساد برپا ہو گیا۔ لاہور میں تھانہ سندر کے علاقہ مراکہ میں شادی کی تقریب میں دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہا اور دلہن والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون بے ہوش جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔ دلہا ندیم حبیب آباد ست بارات لے کر لاہور دلہن بیاہنے آیا تھا۔ دودھ پلائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے 2 ہزار روپے مانگے جبکہ لڑکے والے ایک ہزار روپے دینے پر ہی بضد تھے، اسی اثنا میں دلہن والوں اور دلہے والوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاتوں، ڈنڈوں اور گھونسوں کی بارش کی جس پر شادی کی تقریب میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔ لڑائی کے دوران دلہے سمیت کئی افراد کے کپڑے بھی پھٹے۔

متعلقہ عنوان :