نصیر الدین شاہ کی فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

پیر 16 اپریل 2018 15:04

نصیر الدین شاہ کی فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نصیر الدین شاہ کی فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کا پہلا پوسٹڑ جاری کر دیا گیا ہے، فلم میں نصیر الدین شاہ کے ہمراہ دوسری کاسٹ میں سونالی کلکرنی، عامر بشیر، ناوین کستوریا اور کبیر ساجد شامل ہیں، پوسٹر میں نصیر الدین شاہ نے ہاتھوں میں لکڑی کا سامان اٹھا رکھا ہے جس کے ساتھ ایک بورڈ لٹکا ہوا ہے جس پر’’مشین آئوٹ آف آرڈر‘‘لکھا ہوا ہے، اس کے علاوہ تصویر میںکاغذ اڑ رہے ہیں اور ایک بچہ گیند اچھال رہا ہے، فلم کے ہدایتکار سودیپ پدھیائے ہیں، فلم 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :