ْ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام عالم اپنے خصوصی مبصرین مقرر کریں،چوہدری زاہد نور پسوال

مقبوضہ کشمیر میں جاکر حقائق جانتے ہوئے کشمیریوں پر ڈھاے جانیوالے بھارتی مظالم بند کرائے جائیں

پیر 16 اپریل 2018 14:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) آزادکشمیر کے حلقہ 5 سے تعلق رکھنے والی کراچی میں مقیم معروف سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری زاہدنور پسوال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام عالم اپنے خصوصی مبصرین مقرر کریں، مقبوضہ کشمیر میں جاکر حقائق جانتے ہوئے کشمیریوں پر ڈھاے جانیوالے بھارتی مظالم بند کرائیں، بھارت طویل عرصے سے طاقت کے زور پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی۔

کوششیں کر رہا ہے مگر ہمیشہ ناکام ہوا، کشمیری عوام اپنا پیدائشی حق خودارادیت لیکر ہی دم لیں گے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ سانحہ شوپیاں نے دنیا کے سامنے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں پر مظالم کی انتہا بھارت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، ماوں، بہنوں کی عصمت دری، بے حرمتی، نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد ہر روز بڑھ رہا ہے، ایسے حالات میں اقوام عالم کی خاموشی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، ہم دنیا میں انسانی حقوق پر کام کرنے والی تمام تنظیموں، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تم مہذب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال جاننے اور کشمیریوں پر ڈھاے جانیوالے مظالم بند کرانے کے لیے اپنے خصوصی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر بھیجیں تاکہ وہ نام نہاد جمہوریت کے لبادھے میں چھپے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ سکیں اور کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلائیں، ورنہ بھارت کی مکروہ سازشیں اور بوکھلاہٹ دنیا کے امن کو تباہ کر دینگی، ہم بھارت کے ہر عمل کا ردعمل دینا جانتے ہیں مگر ہم امن پسند اور انسانیت دوست ہونیکی وجہ سے خواہش رکھتے ہیں کہ کشمیر کا۔

(جاری ہے)

مسلہ پرامن طریقے سے حل ہوجائے، ہم بھارت پر بھی یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ عنوان :